لاہور: ملک بھر کی طرح لاہور میں بھی جشنِ آزادی کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ لبرٹی چوک کو سبز ہلالی پرچموں، جھنڈیوں اور رنگ برنگی لائٹس سے سجا دیا گیا ہے، جبکہ شہر کے مختلف مقامات بھی قومی پرچموں اور برقی قمقموں سے جگمگا رہے ہیں۔
جشنِ آزادی کی مناسبت سے آج لبرٹی چوک میں خصوصی میوزک شو کا انعقاد کیا جائے گا، جہاں شہری آزادی کا جشن جوش و خروش سے منائیں گے۔