Get Alerts

اعظم نذیر تارڑ سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات، طلبا کے ویزوں میں تاخیر پر گفتگو

اعظم نذیر تارڑ سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات، طلبا کے ویزوں میں تاخیر پر گفتگو

اسلام آباد: وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے ملاقات کی۔ ملاقات میں پاکستانی طلبا کے برطانوی ویزوں میں تاخیر سمیت پاک برطانیہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو ہوئی۔

اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ ویزوں میں تاخیر کے باعث سینکڑوں پاکستانی طلبا پریشان ہیں اور ان کا تعلیمی سال ضائع ہونے کا خدشہ ہے۔ انہوں نے پاکستانی طلبا کے لیے تعلیمی مواقع میں رکاوٹیں دور کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

برطانوی ہائی کمشنر نے پاکستانی طلبا کے ویزوں میں تاخیر کا معاملہ حل کرنے کی یقین دہانی کرائی، جبکہ دونوں ممالک کے درمیان تعلیمی اور ادارہ جاتی روابط مزید مضبوط بنانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

ٹیگز: