Get Alerts

کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف بالائی علاقوں میں موسم کی تازہ ترین صورتحال

کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف بالائی علاقوں میں موسم کی تازہ ترین صورتحال

کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف بالائی علاقوں میں موسم سرداورخشک ہے۔ محکمہ مو سمیات کے مطا بق رواں ماہ مو سم مز ید سرد ہو جا ئے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطا بق وادی کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت1ڈگری سینٹی گریڈریکارڈکیا گیا ہے جبکہ خضداراورنوکنڈی میں 7ڈگری سینٹی گریڈ،سبی میں11،گوادرمیں14 ڈگری سینٹی گریڈژوب میں 2،دالبندین میں 4،پنجگور میں6ڈگری سینٹی گریڈاور قلات میں کم سے کم درجہ حرارت منفی2ڈگری سینٹی گریڈریکارڈکیا گیا ،محکمہ موسمیات کے مطا بق رواں ماہ کوئٹہ سمیت بلو چستان کے مختلف علاقوں میں بارش کا امکان ہے جس سے سردی کی شدت مز ید بڑھ جا ئے گی ۔ 

ٹیگز: