ن لیگ نے بروقت انتخابات یقینی بنانے کیلئے بیک ڈور رابطے شروع کر دیئے، ذرائع

ن لیگ نے بروقت انتخابات یقینی بنانے کیلئے بیک ڈور رابطے شروع کر دیئے، ذرائع

لاہور: بروقت انتخابات، ختم نبوت ترمیم اور پارٹی دھڑے بندوں پر نواز لیگ نے منصوبہ بندی مکمل کر لی۔ نواز لیگ کی مستقبل کی حکمت عملی نیو نیوز نے حاصل کر لی۔ ذرائع کے مطابق بروقت انتخابات یقینی بنانے کے لئے سیاسی اور مذہبی جماعتوں سے بیک ڈور رابطے شروع کر دیئے گئے ہیں اور ضرورت پڑنے پر آل پارٹیز کانفرنس بھی بلوائی جا سکتی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف ختم نبوت ترمیم میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کا اعلان بھی کر سکتے ہیں۔

نواز لیگ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ مخصوص افراد کو پارٹی میں دھڑے بنانے کا ہدف ملا ہے جنہیں وقت آنے پر بے نقاب کیا جائے گا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں