اسلام آباد: وفاقی وزیر فواد چودھری نے دعویٰ کیا ہے کہ مریم نواز لندن جانا چاہتی ہیں۔ انہوں ںے کہا کہ اس مقصد کے لیے بیک ڈور رابطے کیے گئے ہیں۔
پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر فواد چودھری نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ بیان میں کہا وزیراعظم عمران خان نے اس ضمن میں ملنے والی درخواست کو مکمل طور پر رد کر دیا ہے۔
انہوں نے نام لیے بغیر کہا کہ آپ تحریک کا شوق پورا کریں لیکن اس کے لیے آپ کو پاکستان میں رہنا ہو گا۔
وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا ہے کہ مریم نواز ہمیشہ سے ضدی ہیں۔ نواز شریف کی صاحبزادی کی سپریم کورٹ کو دھمکیوں کی کوشش ہے۔ انہوں ںے کہا کہ بھلے زبردستی میڈیکل کالج میں داخلہ ہو یا چچا کو ہٹا کر پارٹی پر قبضہ۔
ڈاکٹر شہبازگل نے کہا کہ والد نے سپریم کورٹ پر حملہ کیا تھا اور بیٹی بھی اسی راہ پر گامزن ہے لیکن یاد رہے کہ عمران خان نہ تو این آر او دے گا اور نہ ہی ای سی ایل میں تبدیلی ہو گی۔
ادھر مریم اورنگزیب نے کہا کہ نواز شریف کو جعلی اور نااہل سیاسی دہشتگردوں سے پاسپورٹ کی تجدید کرانے کی ضرورت نہیں کیونکہ غنڈوں کا منسوخ کردہ پاسپورٹ نواز شریف کو نہیں چاہیے اور وہ جب چاہیں گے پاکستان آئیں گے۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ ڈیلی میل کے حوالے سے ایک شخصیت بے نقاب ہو گئی اور جو لوگ اس لئے مسلط کئے گئے ہوں کہ کمیشن لا کر عمران حان کو دیں ۔ وائٹ کالر بدمعاش حکومت چلا رہے ہیں جبکہ گلی محلے کے بدمعاشوں کی طرح لوگوں کو بلیک میل کرتے ہیں۔ وزیراعظم نے گلی کے غنڈے حکومت میں رکھے ہوئے ہیں کیونکہ ٹاوٹس اور فرنٹ مینز کے ذریعے حکومت چلائی جا رہی ہے۔