Get Alerts

پاک فوج نے فاٹا کی قومی دھارے میں شمولیت کی حمایت کر دی

پاک فوج نے فاٹا کی قومی دھارے میں شمولیت کی حمایت کر دی

پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باوجوہ کا کہنا ہے کہ فوج فاٹا کی قومی دھارے میں شمولیت کی مکمل حمایت کرتی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے  فاٹا عمائدین اور نوجوانوں نے ملاقات  کی ۔اس موقع پر آرمی چیف نے کہا کہ پاک فوج فاٹا کو ملکی دھارے میں شامل ہونے کی قبائلی بھائیوں کی خواہش کی حمایت کرتی ہے ۔وفود نے فاٹا کی قومی دھارے میں شمولیت کے حوالے سے پاک فوج کی قربانیوں، کاوشوں اور کردار کو سراہا۔

اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کے ساتھ مکمل تعاون کرنے پر قبائلی عمائدین اور نوجوانوں کی تعریف کی۔