اداکارہ نور کی 5 ویں شادی کا انکشاف

اداکارہ نور کی 5 ویں شادی کا انکشاف

لاہور:شوبز انڈسٹری کو خیر باد کہہ دینے والی سابق اداکارہ نور کے بارے انکشاف ہوا ہے کہ انہوں نے ایک اور شادی کرلی ہے اور وہ ان دنوں انگلینڈ میں مقیم ہیں اور ان کی مارچ میں پاکستان آمد متوقع ہے۔

اخباری رپورٹ کے مطابق نامور فلمسٹار نور نے چند ماہ قبل خفیہ شادی کر لی ہے اور اس کے بعد سے وہ انگلینڈ میں مقیم ہیں۔ اداکارہ نور مارچ تک وہیں قیام کریں گی جس کے بعد ان کی پاکستان آمد متوقع ہے، فلمسٹار نور کی اس سے قبل چار شادیاں ناکام ہو چکی ہیں۔

نورکے لاہور میں موجود قریبی ذرائع نے اس خبرکی باقاعدہ تصدیق تو نہیں کی، تاہم ان کا کہنا ہے کہ اداکارہ اپنی زندگی کے فیصلے کرنے میں آزاد ہیں اور دوستوں کو اس کے بارے میں آگاہ نہیں کرتیں۔

اداکارہ نور مارچ تک وہیں قیام کریں گی جس کے بعد ان کی پاکستان آمد متوقع ہے ، فلمسٹار نور کی اس سے قبل چار شادیاں ناکام ہو چکی ہیں۔