Get Alerts

سابق صدر آصف زرداری خصوصی طیارے کے ذریعے کراچی منتقل

سابق صدر آصف زرداری خصوصی طیارے کے ذریعے کراچی منتقل
کیپشن: Image Source: File Photo

کراچی:سابق صدر آصف علی زرداری کو ضمانت کے بعد خصوصی طیارے کے ذریعے کراچی منتقل کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق،  گزشتہ روز صوبائی وزیر ناصر شاہ نے ایک بیان میں کہا تھا کہ آصف زرداری کو کراچی کو جمعے کو کراچی منتقل کیا جائے گا۔  کلفٹن کے نجی ہسپتال میں سابق صدر کیلئے کمرہ تیار کر لیا گیا ہے۔ سابق صدر ضیا الدین ہسپتال کے وی آئی پی سویٹ ٹو میں رہیں گے۔

آصف زرداری کے علاج کیلئے خصوصی سٹاف کو بھی مقرر کر دیا گیا ہے۔ سابق صدر کے ٹیسٹ کے بعد معالج کا تعین کیا جائے گا۔

ہسپتال پہنچنے کے بعد سابق صدر کے مختلف ٹیسٹ ہوں گے۔ آصف زرداری کو کمر اور ریڑھ کی ہڈی میں درد کی شکایات ہیں جبکہ ان کے دل میں تین سٹنٹ ہیں جس کی وجہ سے انجیو پلاسٹی کا بھی امکان ہے۔