راولپنڈی میں دھماکا، 25 افراد زخمی ہو گئے

راولپنڈی میں دھماکا، 25 افراد زخمی ہو گئے
سورس: فائل فوٹو

راولپنڈی: راولپنڈی کے علاقے گنج منڈی دھماکے کے نتیجے میں 25 افراد زخمی ہو گئے۔ دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور امدادی ٹیموں نے زخمیوں کو ڈسٹرکٹ اسپتال منتقل کر دیا۔

سی پی او راولپنڈی محمد احسن یونس کا کہنا ہے دھماکا کریکر نوعیت کا لگ رہا ہے اور حتمی طور پر ابھی کچھ نہیں کہا جا سکتا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ دہشتگردی کے امکان کو خارج از امکان نہیں قرار دیا جا سکتا تحقیقات کر رہے ہیں۔

سی پی او نے بتایا کہ دہشت گردی کی اطلاعات موجود تھیں کیونکہ پیرودہائی بم دھماکے کی تحقیقات میں بھی اہم پیش رفت ہوئی ہے۔