دولہے کو شادی والے دن اسٹنٹ مہنگا پڑ گیا ،دلہن کو کرین سے اُٹھایا اور پھر ۔۔۔۔

Bridal, Bride and groom fall from a crane, grand wedding,

ممبئی :اکشے کمار کی فلمیں دیکھ دیکھ کر بھارتی شہری بھی خود کو ہیرو سمجھنے لگے،بھارتی فلمیں دیکھ کر دولہے بادشاہ نے ایسا فلمی سین کیا کہ اپنی ہی نئی نویلی دلہن کو کرین سے جھلایا اور سیدھا زمین پر پٹخ دیا ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی شہر رائے پور کا دولہا بھارتی فلمیں دیکھ کر خود کو ہیرو سمجھنے لگا اور اپنی ہی نئی نویلی دلہن کو کرین سے لٹکا دیا ،دولہے نے اپنی شادی کو یادگار بنانے کیلئے ایک کرین کا سہارا لیا اور دلہن کو کرین کے ذریعے اُٹھانے کی کوشش کی ،لیکن یہ خوشگوار ماحول اس وقت سوگوار ہو گیا جب کرین سے اُٹھانے کی کوشش میں کرین    کی زنجیر ٹوٹ گئی ۔

دلہن نیچے گری اور معجزانہ طور پر اُسے معمولی چوٹیں آئیں ۔