لاہور کس کے سپر دکرنے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں ؟نام سامنے آگیا 

PM Imran khan, Local Body Election 2022,

لاہور:حکومت نے جہاں بلدیاتی الیکشن کروانے کی تیاریاں پکڑ لیں ہیں وہیں اس وقت پارٹی میں یہ بات بھی ڈسکس ہو رہی ہے کہ لاہور کا بادشاہ کون ہوگا ؟تحریک انصاف کی طرف سے لاہور کےلارڈ میئر کا امیدوار کون ہوگا ؟

اس سلسلے میں گزشتہ روز وزیر اعظم عمران اہم مشن پر لاہور میں موجود تھے جہاں انہوں نے بلدیاتی الیکشن سے متعلق اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جس میں سب سے اہم لاہور کیلئے لارڈ میئر کانام بھی فائنل کرنا تھا ،ذرائع کے مطابق لاہور لارڈ میئر کیلئے عمران خان کی نظریں حما د اظہر پر لگی ہوئی ہیں لیکن اس کیلئے ابھی کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا ۔

وزیر اعظم عمران خان نے اپنے دورہ لاہور میں پنجاب حکومت کو ترقیاتی کاموں میں تیزی لانے کیساتھ ساتھ عوام کو ترقیاتی منصوں بارے آگاہ کرنے کی بھی ہدایت کی ۔

وزیر اعظم نے دورہ لاہور میں پنجاب حکومت کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو ترقیاتی منصوبوں بارے آگاہ کیا جائے،انہوں نے بلدیاتی انتخابات میں کامیابی کیلئے مقامی برادری کو ساتھ لیکر چلنے کی بھی ہدایات جاری کیں ۔

وزیر اعظم نے کہا زیادہ سے زیادہ عوامی مسائل حل کرنے کی کوشش کریں ،مہنگائی میں کمی لانے کیلئے موثر اقدامات اُٹھائے جائیں تاکہ غریب عوام کو زیادہ سے زیادہ فائدہ ہو ۔

عمران خان نے اپنے دورہ لاہور میں جہاں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا وہیں گوجرانولہ ڈویژن میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی رفتار کو بھی تیز کرنے کی ہدایات جاری کیں ،اس موقع پر وزیراعظم کو گوجرانوالہ ڈویژن میں جامعات کے قیام پر بریفنگ دی گئی ،پنجاب حکومت نے وزیر اعظم عمران خان کو روڈ نیٹ ورک پر جاری کام سے متعلق بھی آگاہ کیا گیا۔

اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور دیگر اعلیٰ تنظیمی قائدین موجود تھے، وزیراعظم نے مشاورتی اجلا س میں حماد اظہر کو بھی بلالیا۔