افغانستان سے جدید امریکی اسلحہ پاکستان اسمگل کرنے کی کوشش ناکام ، افغان ڈرائیور گرفتار

افغانستان سے جدید امریکی اسلحہ پاکستان اسمگل کرنے کی کوشش ناکام ، افغان ڈرائیور گرفتار
سورس: file

اسلام آباد: افغانستان سے طورخم کے راستے جدید امریکی اسلحہ پاکستان  سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔  طورخم بارڈر ٹرمینل پر کسٹم اور سیکیورٹی فورسز نے افغانستان سے پاکستان آ نے والی گاڑی سے دوران چیکنگ ، پیاز سے بھری بوریوں سے جدید امریکی ہتھیار برآمد کر لیے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق برآمد کیے گئے اسلحے میں جدید امریکی ساختہ ایم فور، کلاشنکوف، میگزین، مختلف نوعیت کی ہزاروں گولیاں،امریکی رائفل گرنیڈ، نائٹ ویژن سائیٹس اور لیزر بیم شامل ہیں۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ افغان ڈرائیور کو حراست میں لے لیا گیا ہے جس سے دوران تفتیش اہم انکشافات متوقع ہیں۔

افغانستان سے جدید امریکی اسلحہ کی پاکستان سمگلنگ اور ٹی ٹی پی کا سیکیورٹی فورسز اور پاکستانی عوام کے خلاف امریکی اسلحہ کا استعمال افغان عبوری حکومت کا اپنی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہ ہونے کے دعووں پر بہت بڑا سوالیہ نشان ہے۔

پاکستان افغانستان سے توقع رکھتا ہے کہ وہ ٹی ٹی پی کے خلاف ٹھوس اقدامات کرے اور  غیر قانونی ہتھیاروں کی سمگلنگ  کو روکے۔

ماضی میں بھی پاکستان میں بارہا  دہشت گردی کے واقعات میں افغان نژاد دہشت گردوں اور غیر ملکی اسلحہ کے استعمال   کے ثبوت منظرِ عام پر آ چکے ہیں۔

مصنف کے بارے میں