توشہ خانہ کیس ، بانی پی ٹی آئی کی ضمانت  مسترد ، گرفتاری ڈال دی  گئی

توشہ خانہ کیس ، بانی پی ٹی آئی کی ضمانت  مسترد ، گرفتاری ڈال دی  گئی

راولپنڈی :بانی پی ٹی آئی   کی توشہ خانہ کیس میں بھی گرفتاری ڈال دی گئی۔نیب  کے توشہ خانہ کیس میں بانی پی ٹی آئی کی عبوری ضمانت خارج کردی گئی، احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے محفوظ فیصلہ سنا دیا۔احتساب عدالت کے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ بادی النظر میں توشہ خانہ تحائف وصولی میں بے قاعدگیاں ہوئیں۔

جج محمد بشیر نے کہا جسمانی ریمانڈ کے باوجود بانی پی ٹی آئی جیل میں ہی رہیں گے، ان سے جیل میں ہی تفتیش ہوگی۔نیب کے توشہ خانہ کیس میں بانی پی ٹی آئی عبوری ضمانت پر تھے۔


ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نیب سردار مظفر عباسی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی کا کل جسمانی ریمانڈ حاصل کیا جائے گا۔بانی پی ٹی آئی کے وکیل نعیم حیدر پنجوتھہ نے کہا ہے کہ رات   کو عبوری ضمانت خارج کرنا عجب تماشہ ہے ۔تاہم  ریمانڈ کے باوجود عمران خان اڈیالہ جیل میں ہی رہیں گے تاہم نیب ان سے تفتیش یہیں کرسکے گی۔

مصنف کے بارے میں