Get Alerts

امریکہ میں افغان پناہ گزینوں کی گرفتاریوں میں اضافہ، عدالت کے منتظر بھی متاثر

امریکہ میں افغان پناہ گزینوں کی گرفتاریوں میں اضافہ، عدالت کے منتظر بھی متاثر

واشنگٹن :امریکہ میں پناہ کے طلبگار افغانیوں کی گرفتاریوں میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، خاص طور پر وہ افراد جو عدالتوں میں سماعت کے منتظر تھے۔ دی گارڈین کی رپورٹ کے مطابق یہ کارروائیاں صرف چیک اِن مراکز تک محدود نہیں رہیں بلکہ بعض افراد کو کمیونٹی میں بھی حراست میں لیا گیا۔

شمالی کیلی فورنیا میں درجنوں کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ انڈیانا میں ایک افغان شہری کو کلاس سے واپسی پر نامعلوم گاڑی نے روک کر بعد میں حراست میں لیا۔ نیویارک میں ایک افغان پناہ گزین کو آئی سی ای کے دفتر میں رپورٹ کرنے پر حراست میں لینے کی اطلاع ملی ہے۔ انسانی حقوق کی تنظیمیں اس بڑھتی ہوئی گرفتاری کی مہم پر تشویش کا اظہار کر رہی ہیں اور پناہ گزینوں کی حفاظت کی ضرورت پر زور دے رہی ہیں۔

ٹیگز: