ایم کیو ایم رہنما سلمان مجاہد بلوچ کیخلاف مقدمہ درج

ایم کیو ایم رہنما سلمان مجاہد بلوچ کیخلاف مقدمہ درج

کراچی: ایم کیو ایم پاکستان کے ایم این اے سلمان مجاہد بلوچ کے خلاف گزری تھانے میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق سلمان مجاہد کے خلاف مقدمہ رہنما پی ٹی آئی عمران اسماعیل کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے جس میں حراساں کرنے اور جان سے مارنے کی دھمکی کی دفعات شامل ہیں۔

اس سے قبل ڈی ایچ اے میں شہری احسن علوی نے الزام لگایا تھا کہ سلمان مجاہد بلوچ نے فیز ٹو ایکسٹینشن میں ان پر اور ان کے ڈرائیور پر اسلحہ تانا اور گالیاں دیں۔ سلمان مجاہد بلوچ کالے رنگ کی ویگو میں سوار تھے اور انھیں سڑک پر موٹر سائیکلیں پارک ہونے کی وجہ سے راستہ نہیں ملا تو انہوں نے راستہ نہ ملنے کا غصہ نکالا۔

ادھر ایم کیو ایم کے رکن قومی اسمبلی سلمان مجاہد بلوچ کہتے ہیں کہ وہ تو دوپہر سے پی آئی بی میں موجود تھے ڈیفنس گئے ہی نہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ اسلحہ تاننے کا الزام لگانے والے لڑکے کو نہیں جانتے اور ان کے خلاف منفی پروپیگنڈہ کیا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کی گاڑی کی جو تصاویر چلائی جا رہی ہیں وہ طارق روڈ کی ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں