'دہشتگردی سے ملک کو بہت نقصان پہنچا لیکن اب صورتحال بدل چکی ہے'

'دہشتگردی سے ملک کو بہت نقصان پہنچا لیکن اب صورتحال بدل چکی ہے'

اسلام آباد: پاکستان انجینئرنگ کونسل کی ڈین کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت ممنون حسین کا کہنا تھا کہ آج مواصلاتی رابطوں کا دور ہے جس کی جدید شکل پاک-چین اقتصادی راہداری منصوبہ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ خطے کی ترقی پاک چین اقتصادی راہداری سے جڑی ہوئی ہے تاہم منصوبے بناتے وقت عالمی معیارات کو ضرور پیش نظر رکھا جائے۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ ہمارے ملک میں عمارات جلدی بن جاتی ہیں جس کے نقائص بعد میں سامنے آتے ہیں ہمیں اس پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ دہشتگردی سے ملک کو بہت نقصان پہنچا ہے لیکن اب صورتحال بدل چکی ہے۔ ملک کی معیشت بہتر ہو رہی ہے اور پاکستان بے شمار مسائل پر قابو پانے میں کامیاب ہو گیا ہے۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں