Get Alerts

ماہرہ خان کی انسٹاگرام پوسٹ نے سوشل میڈیا پر نئی بحث کو جنم دے دیا

ماہرہ خان کی انسٹاگرام پوسٹ نے سوشل میڈیا پر نئی بحث کو جنم دے دیا
کیپشن: image by facebook

لاہور : پاکستان کی معروف اداکارہ ماہرہ خان کی انسٹاگرام پر شیئر کی گئی پوسٹ نے سوشل میڈیا پر نئی بحث کو جنم دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی کی معروف اداکارہ ماہرہ خان نے سوشل میڈیا کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی ہے جس میں انھوں نے دکھایا کہ ان کی فریج کے دروازے پر ایک سٹیکر چسپاں ہے ۔

View this post on Instagram

????????‍♀️ P.S this is my favorite magnet on our fridge at home!

A post shared by Mahira Khan (@mahirahkhan) on

بھارتی اداکار گوندا کی تھی جس میں وہ مرچ تھامے ہوئے ہیں اور اس پر جملہ مرتب ہے کہ تمہیں مرچی لگی تو میں کیا کروں ؟ ماہرہ کی اس پوسٹ پر مداحوں نے ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

اکثریت نے اس پر ناپسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ ماہرہ خان کے اپنے رویے کی عکاسی کرتا ہے ، دوسری طرف ان کے مداحوں نے پسندیدگی کا اظہار کیا اور کہا کہ اداکارہ نے مزاح سے بھرپور پوسٹ کی ہے جس کو کچھ لوگ غلط رنگ دے رہے ہیں۔