Get Alerts

ماہرہ خان دنیا کی 20 خوبصورت ترین خواتین میں شامل

ماہرہ خان دنیا کی 20 خوبصورت ترین خواتین میں شامل

پاکستان کا نام ایک بار پھر خوبصورتی کے ساتھ جڑ گیا۔ پاکستان کی خوبروادکارہ ماہرہ خان کو دنیا کی بیس خوبصورت ترین خواتین کی فہرست میں شامل کرلیا گیا ہے۔

فیشن کی دنیا کے نامور میگزین ’سٹائل کریز‘نے دنیا بھر کی 52 خوبصورت ترین خواتین کی ایک فہرست جاری کی ہے جس میں ایک نام عالمی شہرت یافتہ اداکارہ ماہرہ خان کا بھی شامل ہیں۔ اینجلینا جولی ، بیلا حدید، ایشوریارائے اور دپیکا پیڈکون جیسی خوبصورت خواتین پر مشتمل اس فہرست میں ماہرہ خان نے 18واں نمبر حاصل کیا ہے۔

فیشن میگزین کی جانب سے جاری کی گئی فہرست میں عالمی مقابلہ حسن جیتنے والی زوزی بنی تونزی کو اول نمبر پر رکھا گیا ہے۔’اسٹائل کریز‘ نے ماہرہ خان کو سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی پاکستانی اداکارہ بھی قرار دیا ہے۔