صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 250 روپے کا اضافہ

صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 250 روپے کا اضافہ
کیپشن: صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 250 روپے کا اضافہ
سورس: فائل فوٹو

کراچی: عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں پانچ ڈالر اضافے کے بعد پاکستان کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 250 روپے کا اضافہ ہو گیا ہے۔

عالمی بازار میں سونے کی فی اونس قیمت 1824 ڈالر پر پہنچ گئی جبکہ ہفتے کے روز پاکستان میں بھی سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمت میں بالترتیب 250 روپے اور 214 روپے کا اضافہ ہو گیا۔

قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں کراچی، حیدر آباد، سکھر، فیصل آباد، ملتان، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر ایک لاکھ 11 ہزار 250 روپے ہو گئی جبکہ دس گرام سونے کی قیمت اضافے کے بعد 95 ہزار 379 روپے پر پہنچ گئی۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قدر 23  ڈالر کم ہو کر ایک ہزار 819 ڈالر فی اونس  ہو گئی تھی۔ عالمی مارکیٹ میں قمیت کم ہونے سے پاکستان میں بھی فی تولہ سونا 800 روپے کمی کے بعد ایک لاکھ 11 ہزار روپے ہو گیا تھا اور 10 گرام سونے کی قدر 650 روپے کم ہو کر 95 ہزار 165 روپے پر آ گئی تھی۔