پی ایس ایل میں آج دو مقابلے: کنگز بمقابلہ زلمی، قلندرز کا گلیڈی ایٹرز سے ٹاکرا

پی ایس ایل میں آج دو مقابلے: کنگز بمقابلہ زلمی، قلندرز کا گلیڈی ایٹرز سے ٹاکرا

لاہور: پاکستان  سپرلیگ(پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن میں دلچسپ مقابلے جاری ہیں ۔ میگا کرکٹ  ایونٹ میں آج دو میچ کھیلے جائیں گے، پہلے کراچی کنگز اور پشاور زلمی مدِمقابل ہونگے جبکہ دوسرے معرکے میں لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز  آمنے سامنے ہوں گے ۔

تفصیلات کے مطابق آج لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں پی ایس ایل 7 کے دو کانٹے دار مقابلے ہونگے , پہلے میچ میں کراچی کنگز اور پشاور زلمی کی ٹیمیں آمنے سامنے ہونگی ، میچ دوپہر 2:30 بجے شروع ہو گا۔ 

پشاور زلمی پوائنٹس ٹیبل پر  چار پوائنٹس کیساتھ پانچویں پوزیشن پر موجود ہے جس نے چھ میچز کھیل کر دو جیتے اور چار میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

ایونٹ میں آج کا دوسرا میچ لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان ہو گا، دونوں ٹیموں میں کڑامقابلہ متوقع ہے۔میچ شام 7:30 بجے شروع ہو گا۔

لاہور قلندرز کی ٹیم اس وقت ٹیبل پر دوسری پوزیشن پر براجمان ہے جس نے چھ میچز میں سے 4 جیتے اور 2 میں ہار کا منہ دیکھنا پڑا جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی چوتھی پوزیشن ہے جس نے چھ میں سے 3 میچ جیتے اور 3 میں ہی شکست ہوئی۔

مصنف کے بارے میں