ملتان سلطانز اور لاہور قلندرز کے میچ سے پی ایس ایل 8 کا آغاز 

ملتان سلطانز اور لاہور قلندرز کے میچ سے پی ایس ایل 8 کا آغاز 
سورس: File

ملتان : ایچ بی ایل پی ایس ایل کا آٹھواں ایڈیشن آج سے شروع ہورہا ہے۔ افتتاحی میچ دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز اور میزبان ملتان سلطانز کے درمیان رات 8 بجے کھیلا جائے گا۔ میچ سے قبل ملتان اسٹیڈیم میں رنگا رنگ افتتاحی تقریب بھی ہوگی۔

لاہور قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی کا کہنا ہے کہ پاکستان سپر لیگ میں دفاعی چیمپئن ہونے کے ناطے وہ بہت پرجوش ہیں۔ ایونٹ میں اچھی شروعات کریں گے، رضوان اچھی فارم میں ہیں کوشش ہو گی ملتان سلطانز کے ٹاپ آرڈر کو جلد آؤٹ کریں۔

قلندرز کے جارح مزاج بیٹر فخر زمان کہتے ہیں کہ شاہین آفریدی اور حارث رؤف نے لاہور قلندرز کو بہت میچز جتوائے ہیں۔ امید ہے وہ اپنی کارکردگی کو دہرائیں گے۔ اس بار بھی ایونٹ کی تیاری بہت اچھی ہے، امید ہے اچھے مومنٹم کے ساتھ پی ایس ایل کا آغاز کریں گے۔

دوسری جانب ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان کا کہنا ہے کہ شاہین آفریدی اور حارث ٹاپ کلاس با ؤلرز ہیں ان کے خلاف حکمت عملی بنا کر دلیری سے کھیلنا ہو گا۔امید ہے کہ اچھا کراؤڈ میچ دیکھنے آئے گا اور سپورٹ ملے گی۔

مصنف کے بارے میں