ای سی سی اجلاس، گیس کی قیمتوں میں اضافہ متوقع

ای سی سی اجلاس، گیس کی قیمتوں میں اضافہ متوقع
سورس: file

اسلام آباد: ای سی سی کا اجلاس آج ہو گا جس میں گیس کی قیمتوں میں مزید اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

 سی این جی کی قیمت بھی موجودہ 3600 روپے سے بڑھا کر 3800 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو کرنے کی تجویز ہے۔ تفصیلات کے مطابق ای سی سی کا اجلاس آج ہوگا جس میں گیس کی قیمتوں میں مزید اضافے کا فیصلہ کیا جائے گا تاکہ 98 سے 100 ارب روپے کے مزید ہدف کو حاصل کیا جاسکے۔

 یہ فیصلہ اوگرا کے تازہ فیصلے کے بعد کیا جائے گا جس میں یکم جنوری 2024 سے فوری طور پر گیس کی قیمتوں میں اوسطاً 23.16 فیصد اضافے کی سفارش کی گئی ہے۔

 پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے حتمی شکل دیے جانے والے منصوبے کے تحت دیگر صارفین کی کیٹیگریز کے لیے گیس کی فروخت کی قیمتوں میں مجوزہ اضافے کے علاوہ سی این جی کی قیمت بھی موجودہ 3600 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو سے بڑھا کر 3800 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو کرنے کی تجویز ہے۔

آئی ایم ایف کے حکم کے مطابق نگراں حکومت کے اعلیٰ عہدیدار ای سی سی کو پیش کیے جانے والے منصوبے کو حتمی شکل دینے کے لیے بھرپور طریقے سے کام کر رہے ہیں۔ 

 ایک سینئر عہدیدار کا کہنا تھا کہ ہم نے گیس کی قیمتوں میں اضافے کے لیے مختلف آپشنز بنائے ہیں اور ایک بار جب وزارت خزانہ سمیت دیگر اہم اسٹیک ہولڈرز ان میں سے کسی ایک پر راضی ہو جائیں تو اس آپشن کو آج کے ای سی سی اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔

مصنف کے بارے میں