'دی اورین ٹرافی' پی ایس ایل 9 کی ٹرافی کی رونمائی کر دی گئی

 'دی اورین ٹرافی' پی ایس ایل 9 کی ٹرافی کی رونمائی کر دی گئی
سورس: psl x

لاہور: پاکستان سپر لیگ کے 9ویں سیزن کی ٹرافی کی رونمائی کردی گئی۔

لاہور میں واقع پولو گراؤنڈ میں پی ایس ایل 9 کی ٹرافی کی تقریبِ رونمائی  منعقد ہوئی۔تقریب میں چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی، فرنچائز مالکان، ایچ بی ایل کے نمائندوں اور اسٹار کرکٹرز نے شرکت کی۔

تقریب میں ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان ،کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز، کراچی کنگز کے کپتان شان مسعود اور پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم بھی شریک تھے، ٹرافی کو 'دی اورین ٹرافی' کا نام دیا گیا۔

4906df59794f12fd7fe4d7299c46fc27

اس موقع پر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل اپنے نویں سیزن میں داخل ہو رہا ہے۔آج پی ایس ایل ٹرافی کی رونمائی کی گئی ہے، امید ہے یہ ٹونامنٹ اچھا رہے گا، ہماری طرف سے تمام تیاریاں مکمل ہیں۔

محسن نقوی نے کہا کہ میں نے تاحال پوری طرح سے عہدہ نہیں سنبھالا ہے، مگر ٹیم سے تمام آگاہی لیتا رہتا ہوں۔

نگران وزیر اعلیٰ و چیئر مین پی سی بی محسن نقوی کا کہنا تھا کہ جو پاکستانیوں کا خواب ہے اسے پورا کرنے کی کوشش کریں گے، محنت نظر آئے گی، جب تک تمام ترصورتحال سے آگاہ نہیں ہوتا، تب تک کچھ نہیں کہہ سکتا، خامیوں پر کام کرنے کی بھرپور کوشش کریں گے۔

خیال رہے کہ پاکستان سپر لیگ کے سیزن 9 کا 17 فروری بروز ہفتے کو لاہور میں آغاز ہو گا۔ دفاعی چیمپیئن لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان پہلا میچ کھیلا جائے گا۔ 

مصنف کے بارے میں