Get Alerts

پاکستانی قیادت کی بنگلہ دیش کے کامیاب انتخابات پر مبارکباد عوام کو مبارکباد پیش

پاکستانی قیادت کی بنگلہ دیش کے کامیاب انتخابات پر مبارکباد عوام کو مبارکباد پیش

اسلام آباد: صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے بنگلہ دیش میں حالیہ عام انتخابات کے کامیاب انعقاد پر بنگلہ دیش کی عوام اور بی این پی اتحاد کو مبارکباد دی ہے، جس نے دو تہائی اکثریت حاصل کی۔ دونوں رہنماؤں نے طارق رحمان کو ان کی شاندار انتخابی کامیابی پر خصوصی مبارکباد پیش کی۔

صدر آصف علی زرداری نے اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان بنگلہ دیش کے ساتھ اپنے جمہوری تعلقات اور باہمی ترقی کے عزم کو مزید مستحکم کرنے کے لیے پُرعزم ہے۔ انہوں نے بنگلہ دیش کے عوام کو کامیاب اور پُرامن انتخابات کے انعقاد پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے بھی طارق رحمان کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ وہ بنگلہ دیش کے عوام کو انتخابات کے کامیاب انعقاد پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان بنگلہ دیش کی نئی قیادت کے ساتھ قریبی تعاون کا خواہاں ہے تاکہ دونوں ممالک کے تاریخی، برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط کیا جا سکے اور جنوبی ایشیا میں امن، استحکام اور ترقی کے مشترکہ اہداف کو آگے بڑھایا جا سکے۔

اب تک کے غیر سرکاری نتائج کے مطابق، بی این پی اتحاد نے 300 نشستوں میں سے 212 پر کامیابی حاصل کی ہے، جبکہ جماعت اسلامی اتحاد کو 70 نشستیں ملیں۔ نیشنل سٹیزن پارٹی صرف پانچ سیٹیں جیت سکی۔ ووٹوں کی گنتی ابھی جاری ہے، اور ٹرن آؤٹ 60 فیصد سے زیادہ رہا ہے۔ 67 فیصد ووٹرز نے آئینی اصلاحات کے حوالے سے ریفرنڈم میں حمایت کی۔

جماعت اسلامی نے انتخابات میں شکست تسلیم کرتے ہوئے مثبت سیاست اختیار کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

ٹیگز: