لاہور : سینئر سیاستدان اور سابق ایم پی اے زعیم قادری کا انتقال ہو گیا ہے۔ اہلخانہ کے مطابق زعیم قادری کو ہارٹ اٹیک ہوا تھا اور وہ ایک نجی ہسپتال میں زیر علاج تھے۔ زعیم قادری مسلم لیگ ن پنجاب کے ترجمان بھی رہ چکے ہیں اور ان کے انتقال پر سیاسی و سماجی رہنماؤں نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
مرحوم کی نماز جنازہ آج بعد از نماز مغرب ادا کی جائے گی۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے زعیم قادری کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے متاثرہ خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کی۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ زعیم قادری کی سیاسی اور سماجی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔