Get Alerts

ہیلتھ بجٹ میں تاریخی اضافہ، کرپشن اور ادویات کی چوری برداشت نہیں کی جائے گی: مریم نواز

ہیلتھ بجٹ میں تاریخی اضافہ، کرپشن اور ادویات کی چوری برداشت نہیں کی جائے گی: مریم نواز

لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لاہور میں منعقدہ 'ہیلتھ کانفرنس' سے خطاب کرتے ہوئے صوبے کے نظامِ صحت میں انقلابی تبدیلیوں کا عزم ظاہر کیا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ماضی میں ادویات کی موجودگی کے باوجود مریضوں کو محروم رکھا گیا، لیکن اب غریب عوام کی ادویات کا پیسہ کرپشن کی نذر نہیں ہونے دیا جائے گا۔
وزیراعلیٰ نے اپنی حکومت کی ترجیحات کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ    میرے اقتدار میں آنے سے پہلے ہیلتھ بجٹ 399 ارب روپے تھا، جسے بڑھا کر اب 630 ارب روپے کر دیا گیا ہے۔    اس اضافے کا مقصد ہر شہری کو معیاری اور مفت علاج کی فراہمی یقینی بنانا ہے۔
مریم نواز نے ہسپتالوں میں ہونے والی بے ضابطگیوں پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ    فارمیسی والوں کے ساتھ ساز باز کرکے سرکاری ادویات بیچنا انتہائی افسوسناک عمل ہے۔    سی ٹی اسکین اور ایم آر آئی مشینوں کے خراب ہونے کی شکایات ناقابلِ قبول ہیں۔
    انہوں نے حکم دیا کہ اگر کوئی مشین خراب ہے تو اسے فوری ٹھیک کرایا جائے تاکہ مریض دربدر نہ ہوں۔وزیراعلیٰ نے نظام کی بہتری کے لیے اپنی ٹیم کو دو ٹوک پیغام دیتے ہوئے کہااگر کسی ایک بھی شہری کو اچھا علاج نہیں ملتا تو یہ میری، وزیرِ صحت اور ہم سب کی ناکامی ہوگی۔
انہوں نے مزید کہا کہ عوام کی زندگیوں میں آسانیاں پیدا کرنے کے لیے ہمیں کبھی کبھی سخت فیصلے بھی لینے پڑتے ہیں۔ حکومت کا مشن صرف عمارتیں بنانا نہیں بلکہ عوام کو حقیقی معنوں میں ریلیف فراہم کرنا ہے۔

ٹیگز: