Get Alerts

رمضان سے قبل ملک میں بارشوں کے سلسلے کا امکان: محکمہ موسمیات کی پیشگوئی

رمضان سے قبل ملک میں بارشوں کے سلسلے کا امکان: محکمہ موسمیات کی پیشگوئی

کراچی/کوئٹہ: محکمہ موسمیات نے رمضان المبارک کے آغاز سے قبل ملک کے مختلف حصوں میں مغربی ہواؤں کے داخل ہونے اور بارشوں کی پیشگوئی کر دی ہے، جس سے موسم خوشگوار ہونے کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ایران سے آنے والا مغربی ہواؤں کا ایک سلسلہ 15 فروری کو بلوچستان میں داخل ہوگا۔ اس سسٹم کے تحت کوئٹہ اور اس کے گردونواح کے علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔ یہ مغربی لہر ایران کے راستے پاکستان میں داخل ہو کر سردی کی شدت میں اضافے یا موسم کی تبدیلی کا سبب بنے گی۔
محکمہ موسمیات نے سندھ کے حوالے سے بھی اہم پیشگوئی کی ہے۔ 17 فروری کو ایک اور نیا مغربی سلسلہ ملک میں داخل ہوگا۔
 اس سسٹم کے زیر اثر 18 اور 19 فروری (جو ممکنہ طور پر یکم رمضان المبارک ہو سکتا ہے) کو کراچی میں ہلکی بارش متوقع ہے۔صوبے کے دیگر اضلاع میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
ماہرینِ موسمیات کا کہنا ہے کہ  بارش کے باعث پہلے روزے پر موسم معتدل رہنے کی امید ہے۔ مارچ کے مہینے میں یکے بعد دیگرے کئی مغربی ہواؤں کے سلسلے پاکستان میں داخل ہونے کا امکان ہے، جس سے موسم میں مزید تبدیلیاں آئیں گی۔

ٹیگز: