آصف زرداری کی نواز شریف کو اِن ہاؤس تبدیلی کیلئے راضی کرنیکی کوشش، ذرائع

 آصف زرداری کی نواز شریف کو اِن ہاؤس تبدیلی کیلئے راضی کرنیکی کوشش، ذرائع
سورس: فائل فوٹو

لندن: سابق وزیراعظم نواز شریف اور سابق صدر آصف علی زرداری کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔ دونوں رہنماؤں نے ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے پی ڈی ایم کی تحریک کے دوسرے مرحلے پر اطمینان کا اظہار کیا۔

ذرائع کے مطابق آصف زرداری نے نواز شریف کو ان ہاؤس تبدیلی کیلئے راضی کرنے کی کوشش جبکہ نواز شریف ان ہاؤس تبدیلی کے بجائے حکومت کے گھر جانے کے اپنے مؤقف پرقائم رہے۔ گفتگو میں مولانا فضل الرحمان کے راولپنڈی یا اسلام آباد مارچ کی بات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔