Get Alerts

الیکشن کمیشن کا ڈسکہ میں دھاندلی پر 60 افسران کے خلاف کارروائی کا حکم 

الیکشن کمیشن کا ڈسکہ میں دھاندلی پر 60 افسران کے خلاف کارروائی کا حکم 
سورس: File

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے این اے 75 ڈسکہ ضمنی الیکشن میں دھاندلی پر 60 افسران کے خلاف کرپٹ پریکٹس کےتحت کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔

نیونیوز کے مطابق جن افسران کے خلاف کارروائی کا حکم دیا گیا ہے ان افسران میں ڈی آر او ،آر او سمیت 27 پریذائڈنگ افسران، 7 ایس ایچ اوز ،سابق ڈی سی سیالکوٹ ذیشان احمد لاشاری، سابق ڈی پی او سیالکوٹ حسن اسد سمیت دیگر افسران شامل ہیں ۔

الیکشن کمیشن کی رپورٹ میں ریٹریننگ افسر اور ڈسٹرکٹ ریٹرینگ افسر بھی کرپٹ پریکٹس کے مرتکب قرار پائے ہیں۔ الیکشن کمیشن نے تمام افسران کے خلاف ڈسپلنری ایکشن کی سفارش کردی ہے ۔الیکشن کمیشن نے تمام افسران کو دوبارہ الیکشن ڈیوٹی پر نہ لگانے کا بھی حکم دیا ہے۔ 

الیکشن کمیشن نے پنجاب حکومت کو کارروائی کےلئے احکامات بھجوا دیئے ہیں اور متعلقہ افسران کے خلاف کارروائی کی رپورٹ بھی طلب کرلی ہے۔