پاکستان میں کورونا کے نئے ویرینٹ کے 7 کیسز رپورٹ

پاکستان میں کورونا کے نئے ویرینٹ کے 7 کیسز رپورٹ
سورس: file

کراچی: بیرون ملک سے کراچی پہنچنے والے 3مزید مسافروں میں کورونا کے نئے ویرینٹ جے این ون کی تصدیق ہو گئی۔ 

ذرائع کے مطابق قمبر شہداد کوٹ کا رہائشی 21 سالہ مسافر اور مہمند ایجنسی کا رہائشی 22 سالہ مسافر جدہ سے جبکہ 22 سالہ شمالی وزیرستان کا رہائشی ابوظبی سےکراچی پہنچا تھا۔

یاد ہرے کہ اس سے قبل بھی بیرون ملک سے آنے والے چار مسافروں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے۔  اینٹیجن ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد مسافروں کے خون کے نمونے مزید تحقیق کے لیے لیبارٹری بھیج دیے گئے تھے اور انہیں گھروں میں قرنطینہ کی ہدایت کردی گئی تھی۔

واضح رہے کہ سندھ میں کورونا وائرس کے نئے ویرینٹ کے اب تک 6 کیسز سامنے آچکے ہیں۔

ترجمان محکمہ صحت سندھ نے صوبے کے تمام ڈی ایچ اوز اور میڈیکل سپرنٹنڈنٹس کو بھی نئے ویرینٹ سے متعلق اقدامات کرنے کی ہدایات جاری کیں کہ کورونا سے متاثرہ افراد اور ان سے منسلک افراد کی نشاندہی کرکے قرنطینہ کیا جائے، تمام ڈی ایچ کیوز اور ٹی ایچ کیوز میں کورونا وارڈ قائم کیے جائیں اور متاثرہ علاقوں میں ویکسی نیشن کے عمل کو تیز کیا جائے۔

مصنف کے بارے میں