الیکشن سے 2 دن پہلے اور 2 دن بعد تک پاکستان میں سوشل میڈیا اور انٹرنیٹ بند کر دیا جائے گا، سینئر صحافی

الیکشن سے 2 دن پہلے اور 2 دن بعد تک پاکستان میں سوشل میڈیا اور انٹرنیٹ بند کر دیا جائے گا، سینئر صحافی

لاہور: سینئر صحافی اعزاز سید کا کہنا ہے کہ الیکشن سے 2 دن پہلے اور 2 دن بعد تک پاکستان میں سوشل میڈیا اور انٹرنیٹ بند کر دیا جائے گا۔ 

 نجی چینل کے ٹاک شو میں بات کرتے ہوئے سینئر صحافی اعزاز سید کا کہنا تھا کہ  الیکشن سے 2 دن پہلے اور 2 دن بعد تک پاکستان میں سوشل میڈیا اور انٹرنیٹ بند کر دیا جائے گا ، سوشل میڈیا  اور ا انٹرنیٹ کو  کنٹرول کیا جائے گا تاکہ جو خاص جماعتیں ہیں وہ حق میں یا مخالفت میں ٹرینڈ  نہ بنا سکیں۔

مجھے لگتا یہ ہے کہ الکیشن ہوئے تو  سوشل میڈیا کو بھی کنٹرول کیا جائے گا اور انٹرنیٹ کو بھی کنٹرول کیا جائے گا تاکہ جو غیر متعلقہ نتائج ہیں انہیں حاصل نہ کیا جاسکے۔

واضح رہے کہ  اس سے پہلے بھی ملک بھر میں دو دفعہ، پاکستان تحریک انصاف کے ورچوئل جلسے اور ٹیلتھون کے دوران اچانک  انٹرنیٹ سرسوز کا مسئلہ پیش آیا تھا، جس پر  نگران وزیراطلاعات مرتضی سولنگی نے کہا تھا کہ  انٹرنیٹ سروس کے حوالے سے مسائل تکنیکی ہیں،انتخابی سرگرمیاں سیاسی جماعتوں کے امیدواروں کے اعلان کے بعد شروع ہو جائیں گی۔

مصنف کے بارے میں