'عالمی بد صورت ترین لان مقابلہ' ، آسٹریلیوی خاتون فاتح قرار

'عالمی بد صورت ترین لان مقابلہ' ، آسٹریلیوی خاتون فاتح قرار
سورس: file

تسمانیہ: آسٹریلیوی خاتون نے عالمی بدصورت ترین لان کا مقابلہ جیت لیا۔ 

سوئیڈن کے قصبے گوٹ لینڈ میں منعقد ہونے والے دنیا کا بدصورت ترین لان مقابلے میں آسٹریلوی ریاست تسمانیہ کے علاقے سینڈ فورڈ سے تعلق رکھنے والی کیتھلین مرے نے اپنے نام کر لیا۔  کیتھلین مرے کے لان میں باریک ہلکی سوکھی گھاس، خشک پودے اور مقامی چوہوں (بینڈی کُوٹ) کے بنائے گئے سوکھے گڑھے موجود تھے۔

مقابلہ جیتنے کے بعد کیتھلین کا کہنا تھا کہ وہ سوچتی تھیں کہ بینڈی کوٹ ان کے لان کو تباہ کر رہے ہیں لیکن حقیقت میں چوہوں نے ان کو گھاس کاٹنے جھنجھٹ سے آزاد کیا ہے۔

گوٹ لینڈ میں یہ مقابلہ دو برس قبل علاقائی سطح پر مقامیوں کو خشک سالی کے دوران پانی بچانے کی ترغیب دینے کے لیے شروع کیا گیا تھا اور اس سال یہ مقابلہ عالمی سطح پر منعقد کرایا گیا۔

عالمی بد صورت ترین لان مقابلے میں امریکا، کینیڈا، برطانیہ، جرمنی، فرانس اور کروشیا سے تعلق رکھنے والے افراد نے اپنے لان کے ساتھ حصہ لیا۔

مصنف کے بارے میں