Get Alerts

بنوں میں شدت پسندوں کی فائرنگ، امن کمیٹی کے 4 افراد جاں بحق

بنوں میں شدت پسندوں کی فائرنگ، امن کمیٹی کے 4 افراد جاں بحق

بنوں : بنوں کے علاقے سردی خیل ٹو میں شدت پسندوں کی فائرنگ کے نتیجے میں امن کمیٹی کے چار افراد جاں بحق ہو گئے۔ واقعے کے بعد پولیس نے ملزمان کی تلاش کے لیے مختلف علاقوں میں چھاپے مارنے شروع کر دیے ہیں۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے امن کمیٹی کے ارکان پر خارجیوں کی فائرنگ کی شدید مذمت کی۔ محسن نقوی نے کہا کہ قوم خارجیوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنانے کے لیے متحد ہے اور امن دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کی جائیں گی۔ انہوں نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار بھی کیا۔

ٹیگز: