کینسر کے مرض میں مبتلا سابق ہاکی پلیئر نوید عالم انتقال کر گئے

Former hockey player Naveed Alam dies of cancer
کیپشن: فائل فوٹو

لاہور: پاکستان ہاکی ٹیم کے سابق کھلاڑی اور اولمپئن نوید عالم قضائے الہیٰ سے انتقال کر گئے ہیں۔ مرحوم کینسر کے عارضے میں مبتلا تھے۔

اولمپئن نوید عالم کینسر کے علاج کیلئے لاہور کے مشہور ہسپتال شوکت خانم میں گزشتہ کئی روز سے زیر علاج تھے تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے اور خالق حقیقی سے جا ملے۔

مرحوم نے پاکستان ہاکی کیلئے گراں قدر خدمات سرانجام دیں۔ ان کے اہلخانہ نے کینسر کے علاج کیلئے حکومت سے اپیل کی تھی۔

اس اپیل پر لبیک کہتے ہوئے پہلے صوبہ سندھ اور پنجاب کے وزرائے اعلیٰ نے نوید عالم کے علاج کا تمام خرچ اٹھانے کا اعلان کیا تھا۔

واضح رہے کہ پاکستان ہاکی ٹیم کے سابق کھلاڑی 1994 کے ہاکی ورلڈکپ کی فاتح ٹیم کے رکن تھے جبکہ اولمپکس ، چیمپئنز ٹرافی اور ایشین گیمز سمیت بے شمار ایونٹس میں پاکستان کی نمائندگی کی تھی ۔ وہ پاکستان ہاکی ٹیم ، چین ہاکی ٹیم اور بنگلہ دیش ہاکی ٹیم کے بھی کوچ رہ چکے تھے ۔