نئی دہلی: بھارت کے سابق ٹیسٹ کرکٹر یشپال شرما دل کا دورہ پڑنے سے66 برس کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں جس پر مختلف مکتبہ فکر کے افراد کی جانب سے دکھ کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق 66 سالہ یشپال شرما نے37ٹیسٹ اور42 ون ڈے انٹرنیشنل میچز میں بھارت کی نمائندگی کی۔ انہوں نے 37 ٹیسٹ میچوں میں 33.45 کی اوسط کیساتھ 1ہزار 606 رنز بنائے جبکہ 42 ون ڈے میچز میں 28.48 کی اوسط سے 883 رنز بنائے۔
Yashpal Sharma, India's second-highest run-getter at the 1983 World Cup, has passed away at the age of 66.
— Wisden India (@WisdenIndia) July 13, 2021
He played 37 Tests and 42 ODIs for India.
May he rest in peace. pic.twitter.com/MLZ3Nm5vcg
یشپال شرما 1979ءسے 1983ءتک بھارتی کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر کا اہم حصہ تھے جبکہ وہ 1983ءکے ورلڈکپ کی فاتح بھارتی ٹیم کا حصہ ہونے کیساتھ ساتھ ٹورنامنٹ میں بھارت کی جانب سے سب سے زیادہ رنز بنانے والے دوسرے کھلاڑی بھی تھے، وہ کچھ عرصہ بطور سلیکٹر بھی کام کرتے رہے۔