Get Alerts

وزیراعظم عمران خان کشمیر کو صوبہ بنانا چاہتے ہیں، مریم نواز کا الزام

وزیراعظم عمران خان کشمیر کو صوبہ بنانا چاہتے ہیں، مریم نواز کا الزام
کیپشن: وزیراعظم عمران خان کشمیر کو صوبہ بنانا چاہتے ہیں، مریم نواز کا الزام
سورس: فائل فوٹو

کوٹلی: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز نے کہا ہے کہ کٹھ پتلی نے مقبوضہ کشمیر کو مودی کی جھولی میں پھینک دیا اور اب کشمیر سے ووٹ مانگے آ رہے ہیں لیکن ان کو پتہ ہونا چاہیے کہ مقبوضہ کشمیر کا مقدمہ کمزور نہیں ہے بلکہ کمزور تو عمران خان ہے۔ 

مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کوٹلی کے عوام نے ثابت کردیا وہ ن لیگ کے ساتھ ہیں اور کوٹلی آج بھی ن لیگ کا گڑھ ہے اور آج میں یہاں کے لوگوں کو نواز شریف کا پیش کرتی ہوں جہنوں نے نواز شریف کا ساتھ دیا اور اس بار بھی دیں گے۔

وزیراعظم عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ کٹھ پتلی نے مقبوضہ کشمیر کو مودی کی جھولی میں پھینک دیا اور اب کشمیر سے ووٹ مانگے آ رہے ہیں لیکن ان کو پتہ ہونا چاہیے کہ مقبوضہ کشمیر کا مقدمہ کمزور نہیں ہے بلکہ کمزور تو عمران خان ہے۔

مریم نواز نے وزیراعظم عمران خان پر الزام لگایا کہ وہ کشمیر کو صوبہ بنانا چاہتے ہیں اور یہ کشمیر کو صوبہ بنا کر کشمیریوں سے ان کی شناخت چھیننا چاہتے ہیں لیکن مسلم لیگ (ن) کشمیر کو صوبہ نہیں بننے دیں گے