اسلام آباد: وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان کو آئی ایم ایف سے قرض کی پہلی قسط مل گئی۔آئی ایم ایف نے ایک ارب 20 کروڑ ڈالر اسٹیٹ بینک کے اکاؤنٹ میں منتقل کردئیے ہیں۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہناہے کہ پاکستان کو 9ماہ میں 3ارب ڈالر قسطوں میں ملیں گے جبکہ 1اعشاریہ8ارب ڈالر دو ریویوز کےبعد ملیں گے۔
وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان کی معیشت بہتری کی طرف چل پڑی ہے آنے والے دنوں میں معاشی استحکام آئے گا۔