ویڈیو کال،پنجاب میں قیدیوں کوبڑی سہولت مل گئی

ویڈیو کال،پنجاب میں قیدیوں کوبڑی سہولت مل گئی

لاہور: پنجاب میں  قیدیوں کو بڑی سہولت مل گئی  ہے۔ جیل میں قیدیوں کواب ویڈیو کال کی سہولت بھی میسر ہوگی۔ نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی ہدایت پر محکمہ جیل خانہ جات نے صوبے کی جیلوں میں قیدیوں کیلئے آڈیو اور ویڈیو کال کی سہولت کا آغاز کردیا ہے۔


جیل حکام کے مطابق ابتدائی طور پر اس جدید ٹیکنالوجی کو صرف ڈسٹرکٹ جیل لاہور میں نافذ کیا گیا ہے، اس پراجیکٹ کا آغاز پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کی معاونت سے کیا گیا ہے، سافٹ ویئرٹیسٹنگ، تکنیکی پیچیدگیوں کی جانچ کے بعد دیگر جیلوں میں بھی سہولت فراہم کی جائے گی۔


 پہلے مرحلے میں 100 نوعمراسیران کو ویڈیو کالنگ کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔  نوعمراسیران کو ہفتے میں 2 مرتبہ ویڈیو کالنگ کی سہولت میسرہو گی، ویڈیو کالنگ کی سہولت ملنے پرنوعمراسیران نے حکومت اورآئی جی جیل کاشکریہ ادا کیا۔
 

مصنف کے بارے میں