Get Alerts

پی سی بی کا نسیم شاہ کو دی ہنڈرڈ لیگ کیلئے  این او سی جاری نہ کرنے کا فیصلہ

 پی سی بی کا نسیم شاہ کو دی ہنڈرڈ لیگ کیلئے  این او سی جاری نہ کرنے کا فیصلہ

نسیم شاہ کو 4 کروڑ معاوضے والی دی ہنڈرڈ لیگ کیلئے این او سی نہ ملا

لاہور: پی سی بی نے نسیم شاہ کو دی ہنڈرڈ لیگ کیلئے  این او سی جاری نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

  نسیم شاہ کا دی ہنڈرڈ میں برمنگھم فونکس کے ساتھ  4 کروڑ روپے کامعاہدہ ہوا تھا،نسیم شاہ نے پی سی بی کو این او سی کیلئے  درخواست دی تھی، پی سی بی نے فاسٹ بولر کو ورک لوڈ مینجمنٹ کے تحت این او سی جاری نہیں کیا۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی کا کہنا ہے کہ نسیم شاہ کو انجریز سے محفوظ رکھنے کے لیے احتیاطی تدابیر کے طور پر این او سی کی درخواست مسترد کی گئی ہے، اس حوالے سے نسیم شاہ کو آگاہ کردیا گیا ہے، فاسٹ بولر ان دنوں این سی اے میں پریکٹس میں موجود ہیں۔

تفصیلات کے مطابق نسیم شاہ دی ہنڈرڈ لیگ میں ایک لاکھ 25 ہزار پاؤنڈز کی مہنگی ترین کیٹیگری میں شامل تھے، ان کا معاوضہ پاکستانی روپے میں لگ بھگ ساڑھے 4 کروڑ روپے بنتا ہے۔

ٹیگز: