Get Alerts

معروف گلوکارہ و اداکارہ بلبلِ مہران روبینہ قریشی کو بچھڑے تین برس بیت گئے

معروف گلوکارہ و اداکارہ بلبلِ مہران روبینہ قریشی کو بچھڑے تین برس بیت گئے

کراچی :  سندھ کی کوئل اور مہران کی بُلبُل کہلانے والی معروف گلوکارہ و اداکارہ روبینہ قریشی کو ہم سے بچھڑے آج تین سال گزر گئے، مگر ان کی سریلی آواز آج بھی سننے والوں کے دلوں میں زندہ ہے۔

روبینہ قریشی 19 اکتوبر 1940 کو حیدرآباد، سندھ میں پیدا ہوئیں۔ انہوں نے اپنے فنی سفر کا آغاز 1960 میں ریڈیو پاکستان حیدرآباد سے کیا۔ اگرچہ انہوں نے کئی ڈراموں اور فلموں میں اداکاری کے جوہر بھی دکھائے، مگر اصل شہرت انہیں گلوکاری کے شعبے میں ملی۔

انہوں نے شاہ عبداللطیف بھٹائی اور سچل سرمست جیسے عظیم صوفی شعرا کی کلام کو اپنی منفرد اور دل کو چھو لینے والی آواز میں گا کر امر کر دیا۔ یہی وجہ ہے کہ انہیں "کوئل سندھ" اور "بلبل مہران" جیسے خوبصورت القابات سے نوازا گیا۔

ان کی خدمات کے اعتراف میں انہیں صدارتی ایوارڈ سمیت کئی قومی اعزازات سے بھی نوازا گیا۔ روبینہ قریشی طویل علالت کے بعد 13 جولائی 2022 کو کراچی میں 81 برس کی عمر میں دنیا سے رخصت ہو گئیں۔

ان کا فن، ان کی آواز اور ان کا انداز آج بھی سندھ کی ثقافتی پہچان کا حصہ ہے، جو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

ٹیگز: