Get Alerts

سحر ہاشمی پہلی بار فرحان سعید اور فیصل قریشی کے ساتھ سکرین شیئر کریں گی

سحر ہاشمی پہلی بار فرحان سعید اور فیصل قریشی کے ساتھ سکرین شیئر کریں گی

لاہور: پاکستان شوبز انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ سحر ہاشمی نے ایک اور بڑے ڈرامہ پراجیکٹ سائن کر لیا ہے، جس میں وہ پہلی بار فرحان سعید اور فیصل قریشی کے ساتھ جلوہ گر ہوں گی۔

رپورٹس کے مطابق ،ڈرامے کی کہانی طاہر نذیر نے تحریر کی ہے، جبکہ ہدایت کاری کے فرائض علی فیضان انجام دیں گے۔سحر ہاشمی اپنی کامیاب ڈرامہ سیریل کے بعد ایک اور اہم کردار میں نظر آئیں گی۔ اداکار فیصل قریشی بھی اس میگا پراجیکٹ کی کاسٹ کا حصہ ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق ڈرامے کی شوٹنگ جلد شروع ہونے کا امکان ہے، جبکہ نئی کاسٹنگ کو سوشل میڈیا پر بھی مثبت ردعمل مل رہا ہے، جہاں مداح خصوصاً سحر ہاشمی اور فرحان سعید کی نئی جوڑی کو دیکھنے کے لیے پرجوش ہیں۔

ٹیگز: