پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن:عمران خان کو ایک لاکھ 89ہزار 55ووٹ ملے,نیک محمد کو 41ہزار647 ووٹ ملے

پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن:عمران خان کو ایک لاکھ 89ہزار 55ووٹ ملے,نیک محمد کو 41ہزار647 ووٹ ملے

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے پارٹی انتخابات کی تفصیل الیکشن کمیشن میں جمع کرادی ہے جس کے تحت عمران خان ایک مرتبہ پھر پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین جب کہ شاہ محمود قریشی وائس چیئرمین منتخب ہوگئے۔پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے الیکشن کمیشن میں انٹرا پارٹی انتخابات کی تفصیلات جمع کرادیں۔ جس کے مطابق پارٹی الیکشن میں احتساب پینل اور انصاف پینل مدمقابل تھے۔ الیکشن کے دوران دونوں پینلزکو کل 2لاکھ 56 ہزار 957ووٹ پڑے۔

انصاف پینل نے ایک لاکھ 89ہزار 55ووٹ حاصل کیے اور مدمقابل احتساب پینل کو 41ہزار647ووٹ ملے جب کہ 26ہزار 255ووٹ مسترد ہوئے۔ نتائج کے تحت ایک مرتبہ پھر عمران خان پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین ، شاہ محمود قریشی وائس چیئرمین منتخب ہوگئے ہیں۔واضح رہے کہ عوامی نمائندگی ایکٹ کے تحت انٹرا پارٹی انتخابات کی تفصیل جمع کرانا لازم ہے۔ الیکشن کمیشن نے انٹرا پارٹی انتخابات جمع نہ کرانے پر تحریک انصاف کا انتخابی نشان واپس لے لیا تھا۔

مصنف کے بارے میں