ہزاروں گدھوں کی کھالیں پکڑی گئیں لیکن گوشت کہاں گیا کچھ پتہ نہیں،کلیکٹر کسٹمز

ہزاروں گدھوں کی کھالیں پکڑی گئیں لیکن گوشت کہاں گیا کچھ پتہ نہیں،کلیکٹر کسٹمز

کراچی: گزشتہ ماہ پکڑی جانے والی گدھے کی ہزاروں کھالوں سے متعلق سوال پر کلیکٹرکسٹمز کا کہنا ہے  کہ گوشت معلوم نہیں کہاں گیا۔کراچی کسٹمز کلب میں کلیکٹر کسٹمز سیف الدین جونیجو کا کہنا تھا کہ بڑے پیمانے پر شراب کے علاوہ غیر ملکی گٹکا سگریٹ نان کسٹم پیڈ گاڑیاں اور اسمگل شدہ ڈیزل تحویل میں لیا گیا ہے,15ملزمان بھی پکڑے گئے۔

ہزاروں گدھوں کی کھالیں تو پکڑی گئیں لیکن گوشت کہاں گیا ؟ کلیکٹر کسٹمز سیف الدین جونیجو کہتے ہیں یہ ہمیں نہیں معلوم ۔سیف الدین جونیجو کا کہنا تھا کہ اسمگلگ کے خلاف موثر کارروائیوں کے لیے 29 کروڑ کے فنڈ میں سے دو پیٹرولنگ بوٹس شپ یارڈ سے تیار کرائی جارہی ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں
 

مصنف کے بارے میں