ایسی سمارٹ جیکٹ جسے پہن کر آپ خود کو پائلٹ محسوس کریں گے

اسٹاک ہوم: بچپن میں ہم سب ہی بازو پھیلائے تیز دوڑتے ہوئے خود کو ہوائی جہاز تصور کیا کرتے تھے ۔ لیکن اب ایک ورچول ریئلٹی (وی آر) ہیلمٹ اور سینسر لگی اسمارٹ جیکٹ پہن کر آپ ڈرون ضرور کنٹرول کرسکتے ہیں۔ اس نظام کے ذریعے کمرے میں بیٹھے بیٹھے ایسے گمان ہوتا ہے کہ آپ خود ایک طیارے پر سوار ہیں اور وہ آپ کی حرکات و سکنات سے پرواز کررہا ہے۔

سوئٹزرلینڈ کے فیڈرل انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (ای پی ایف ایل) کے نوجوان انجینیئروں نے ڈرون کنٹرول کرنے والی ایک جیکٹ تیار کی ہے جس میں لگے سینسر بدن کی حرکات و سکنات نوٹ کرتے ہیں اور اسے ہوا میں موجود اصل ڈرون تک بھیجتے ہیں یا پھر اس جیکٹ کے ذریعے مجازی ماحول یا سمیولیٹر میں ایک طیارہ اڑایا جاسکتا ہے۔ آپ دائیں مڑتے ہیں تو ڈرون بھی دائیں جانب اڑنے لگتا ہے جب کہ بائیں مڑنے پر ڈرون بائیں سمت میں پرواز کرنے لگتا ہے۔ اگر آپ توازن کھودیں گے تو بےچارہ ڈرون بھی عدم توازن کا شکار ہوجائے گا۔سر پر لگا ہیلمٹ آپ کو بتاتا رہتا ہے کہ جسمانی حرکات سے ڈرون پر کیا بیت رہی ہے، یہاں تک آپ ہیڈ فونز سے ہوا کی شدت بھی محسوس کرسکتے ہیں۔