ٹیسٹ کرکٹ کی 140 سالہ تاریخ میں نئی ٹیم کی انٹری

ٹیسٹ کرکٹ کی 140 سالہ تاریخ میں نئی ٹیم کی انٹری
کیپشن: فوٹو بشکریہ فیس بک

بنگلور:افغانستان جمعرات کوبنگلورمیں بھارت کے خلاف تاریخی ٹیسٹ کے آغاز سے ٹیسٹ ٹیم کی حیثیت حاصل کرلے گا جوکہ کرکٹ کی 140 سالہ تاریخ میں ٹیسٹ کھیلنے والا 12واں ملک ہوگا۔آئی سی سی نے2017میں آئرلینڈ اورافغانستان کوٹیسٹ کھیلنے کاحق دیاتھا۔

آئرش ٹیم نے مئی میں پاکستان کے خلاف کھیل کرٹیسٹ کرکٹ میں قدم رکھا۔افغانستان اوربھارت کا تاریخی ٹیسٹ بنگلورکے چناسوامی اسٹیڈیم میں 14سے 18جون تک کھیلا جائے گا۔اصغر اسٹانک زئی اولین ٹیسٹ میں افغان ٹیم کی قیادت کریں گے۔افغان ٹیم میں شامل لیگ اسپنر راشد خان ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں نمبرایک اورون ڈے میں نمبردو بولر ہیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں:شہباز شریف کا پیر اقبال شاہ اور عامر اقبال شاہ کو منانے کیلئے فون
 

محمدنبی ٹی ٹوئنٹی میں 8ویں اور ون ڈے میں 16ویں پوزیشن پر ہیں۔بیٹسمین رحمت شاہ بیٹنگ میں 32 ویں نمبر پرفائز ہیں۔افغانستان کااسپین اٹیک ورلڈکلاس ہے۔جس میں مجیب الرحمن بھی شامل ہے۔کپتان اصغر کاکہناہے کہ ٹیسٹ کرکٹ میں قدم رکھناتاریخی موقع ہے۔ ورلڈ نمبرون ٹیم کے خلاف پہلا ٹیسٹ کھیلنا بڑااعزاز ہوگا۔

   نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں