نیویارک:دنیا بھر میں کورونا سے اموات کی تعداد 4لاکھ 28ہزار سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 77لاکھ 32ہزار 485ہو گئی ،کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے والوں کی تعد 39لاکھ 56ہزار سے زائد ہے۔
دنیا بھرمیں کورونا سے متاثرہ 53ہزار 887افراد کی حالت تشویشناک جبکہ 32لاکھ 94ہزار 90افراد کی حالت تسلی بخش ہے۔امریکہ میں 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے مزید 403اموات ہوئی ہیں اور جاں بحق ہونے والوں کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 16 ہزار سے بڑھ گئی ہے۔ امریکہ میں 21 لاکھ 16ہزار سے زائد افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔
برازیل میں گذشتہ 24گھنٹے کے دوران مزید 104افراد موت کا شکار ہوئے۔ برازیل میں کیسز کی تعداد 8لاکھ 29ہزار سے زائد ہو گئی جبکہ 41ہزار نو سو سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔روس میں کورونا سے مزید 183افراد ہلاک ہوئے جس کے بعد روس میں اموات کی تعداد 6ہزار 7سو سے تجاوز کر گئی۔ روس میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 5لاکھ11ہزار سے بڑھ گئی ۔
برطانیہ میں کورونا نے مزید 202افراد کی جان لے لی جس کے بعد اموات کی تعداد 41ہزار 481سو سے بڑھ گئی جبکہ دو لاکھ 92ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہیں۔اٹلی میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 34ہزار 2سو سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ دو لاکھ 36ہزار سے زائد افراد متاثر ہوچکے ہیں۔
بھارت میں کورونا سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 8ہزار 8سو سے بڑھ گئی ہے جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 3لاکھ 9ہزار سے زیادہ ہو گئی ہے۔ جرمنی میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 8ہزار 8سو سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ مجموعی کیسز کی تعداد ایک لاکھ 87ہزارسے تجاوز کرگئی ۔پیرو میں میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 6ہزار تین سو سے زائد جبکہ مجموعی کیسز کی تعداد دو لاکھ 20ہزار سے تجاوز کرگئی ۔