Get Alerts

 پاکستان نے ون ڈے رینکنگ میں بھارت کو پیچھے چھوڑ دیا

 پاکستان نے ون ڈے رینکنگ میں بھارت کو پیچھے چھوڑ دیا

 دبئی:ویسٹ انڈیز کے خلاف کلین سوئپ کے بعد پاکستان نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی) ون ڈے رینکنگ میں بھارت کو پیچھے چھوڑ دیا۔

آئی سی سی نے ون ڈے ٹیم کی نئی رینکنگ جاری کردی، پاکستان 106 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر آگئی، بھارت ایک پوائنٹ کے فرق سے پانچویں پوزیشن پر چلی گئی۔رینکنگ میں نیوزی لینڈ 125 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے اور انگلینڈ 124 پوائنٹس لیکر دوسرے جبکہ آسٹریلیا 107 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔

دوسری جانب آئی سی سی نے پلیئر آف دی منتھ کا اعلان کیا ہے۔سری لنکا کے خلاف ڈیبیو کرنے والی طوبیٰ حسن کو ویمن پلیئر آف دی منتھ جبکہ سری لنکا کے انجیلو میتھیوز مین پلیئر آف دی منتھ قرار پائے ہیں۔

ٹیگز: