کراچی میں  امتحانات ملتوی

 کراچی میں  امتحانات ملتوی

  کراچی: شہر قائد میں ممکنہ سمندری طوفان اور بارشوں کے پیش نظر انٹرمیڈیٹ کے امتحانات اور جامعہ کراچی کو بند رکھنے کا اعلان کیاگیاہے ۔
کمشنر کراچی کی  طرف سے طوفان اور بارشوں کے پیش نظر شہر قائد میں تمام تعلیمی سرگرمیاں، سمر کیمپ اور سینیمنارز ملتوی کرنے کا نوٹی فکیشن

ع

جاری کیا گیا جس پر اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے چودہ اور پندہ جون کو ہونے والے امتحانات ملتوی کردیے ہیں۔ 

بورڈ انتظامیہ کے مطابق 14 جون بروز بدھ اور 15 جون بروز جمعرات کو ملتوی ہونے والے پرچوں کی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ 
جامعہ کراچی کی انتظامیہ نے بھی یونیورسٹی میں 14 جون کو تمام شعبہ جات بند رکھنے اور ہر قسم کی تعلیمی سرگرمیاں معطل کرنے کا اعلان کیاہے۔ 

مصنف کے بارے میں