تہران:مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی شدید ہو گئی ہے، ایران نے اسرائیل کے حالیہ فضائی حملوں کے جواب میں 100 سے زائد ڈرونز اسرائیلی اہداف کی جانب روانہ کیے۔
ایرانی وزیر دفاع نے اسرائیل کی جارحیت کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ تل ابیب کو اس حملے کا مکمل اور بھرپور جواب دیا جائے گا۔ ایران کے مطابق یہ جوابی کارروائی اسرائیل کے تہران، کرمان شاہ اور خرم آباد سمیت مختلف شہروں پر کیے گئے فضائی حملوں کے تناظر میں کی گئی ہے، جن میں خرم آباد میں رہائشی علاقوں کو بھی نشانہ بنایا گیا اور متعدد خواتین اور بچوں سمیت شہری ہلاک ہو گئے۔
اس کشیدہ صورت حال کے بعد عالمی برادری کی طرف سے خدشات کا اظہار کیا جا رہا ہے کہ یہ تنازعہ مزید بڑھ سکتا ہے اور مشرقِ وسطیٰ میں امن و استحکام کو شدید دھچکا پہنچ سکتا ہے۔