Get Alerts

لیجنڈری پاکستانی اداکارہ صبیحہ خانم کی پانچویں برسی آج منائی جا رہی ہے

 لیجنڈری پاکستانی اداکارہ صبیحہ خانم کی پانچویں برسی آج منائی جا رہی ہے

اسلام آباد: پاکستان کی معروف فلمی اداکارہ اور سنہری دور کی پہچان صبیحہ خانم کی پانچویں برسی جمعہ کے روز منائی جا رہی ہے۔ صبیحہ خانم نے 1950 اور 1960 کی دہائیوں میں پاکستانی فلم انڈسٹری پر راج کیا اور متعدد سپرہٹ فلموں میں اپنی بے مثال اداکاری کے جوہر دکھائے۔

ان کی مشہور فلموں میں کنیز، مکھڑا، انوکھا، تہذیب اور دیگر کئی کلاسک فلمیں شامل ہیں، جنہوں نے انہیں عوامی مقبولیت کے اعلیٰ مقام تک پہنچایا۔ صبیحہ خانم نے نہ صرف رومانوی کردار ادا کیے بلکہ کئی سنجیدہ اور سماجی موضوعات پر مبنی فلموں میں بھی اپنے فن کا لوہا منوایا۔

ان کی فنی خدمات کے اعتراف میں حکومتِ پاکستان نے انہیں 1986 میں "پرائیڈ آف پرفارمنس" کے اعلیٰ اعزاز سے نوازا۔

صبیحہ خانم کا انتقال 19 جون 2020 کو امریکہ میں ہوا تھا، جہاں وہ اپنی زندگی کے آخری ایام گزار رہی تھیں۔ ان کی وفات پاکستانی فلم انڈسٹری کے لیے ایک ناقابلِ تلافی نقصان قرار دی گئی تھی۔

آج بھی ان کے مداح اور فلمی حلقے ان کی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں اور ان کے لازوال فن کو یاد کرتے ہیں۔

ٹیگز: